جرمنی میں چاقو سے حملے کی واردات، 3 افراد ہلاک

   

برلن۔ جنوبی جرمن ریاست باویریا کے شہر وورزبرگ میں ایک نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے تین افراد کو قتل اور پانچ دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کی شب پیش آیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے حملہ آور کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے گرفتار کر لیا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پتا چلا ہے کہ حملہ آور کا تعلق صومالیہ سے ہے اور وہ 6 برس سے جرمنی میں مقیم تھا۔ ان دنوں وہ بے گھر افراد کی ایک پناہ گاہ میں رہائش پذیر تھا۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ شاید اس کا دماغی توازن درست نہیں تھا۔
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ مشتبہ حملہ آور نے اپنی کارروائی سے قبل اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا مگر اس کی تفتیش ابھی جاری ہے۔