جرمنی میں کئی ادویات کی قلت

   

برلن : جرمن وزیر صحت لاؤٹرباخ ملک میں ادویات کی قلت کا تدارک قانونی طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ بھی اس مسئلے کو جادو سے تو حل نہیں کر سکیں گے، جبکہ اس دوران جرمنی میں کئی ادویات کی دستیابی میں تعطل وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔جرمن دارالحکومت برلن کے ترک نڑاد ادویات فروش فاتح کائنک کہتے ہیں کہ بخار کم کرنے والے پیراسیٹامول سیرپ کی کمیابی کا انہوں نے حل یہ نکالا کہ اب ان کے پیشہ ور دوا سازوں کی ٹیم اپنا ہی پیراسیٹامول سیرپ تیار کرتی ہے، جو خاص طور پر ان چھوٹے بچوں کے لیے ہوتا ہے جو اس دوائی کی گولیاں آسانی سے نہیں نگل سکتے۔جب انہوں نے باقاعدہ قانونی اجازت لے کر پہلی مرتبہ یہ سیرپ تیار کروایا، تو بچوں کے امراض کے ایک قریبی ڈاکٹر کے ذریعے اس کا کئی مریضوں پر تجربہ بھی کیا گیا تو نتائج مثبت اور حوصلہ افزا تھے۔فاتح کائنک کہتے ہیں کہ وہ خوش ہیں کہ ان کی کمپنی کا تیار کردہ پیراسیٹامول کا سیرپ ذائقے میں بھی اچھا ہے اور اپنے طبی اثرات میں بھی کئی دیگر مشہور کمپنیوں کے تیار کردہ سیرپوں سے بہتر بھی۔