جرمنی میں کورونا متاثرین ایک ملین

   

برلن : جرمنی میں حالیہ چند ہفتوں میں کورونا وائرس کے انفیکشنز کی شرح میں کافی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ یورپی ملک جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کی شروعات سے اب تک پہلی بار متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ (ایک ملین) تک پہنچ گئی ہے۔ جرمنی میں اکتوبر کے آخر تک کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد صرف پانچ لاکھ 20 ہزار تھی۔