جرمنی میں کورونا متاثرین کی تعداد 164807 ہلاکتوں کی تعداد 7000کے قریب

   

برلن ، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ( کووڈ – 19) کے 947 کیسز سامنے ا ٓنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 164،807 ہو گئی ہے اور اس وبا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے ۔جرمنی میں اس دوران کورونا وائرس سے 165 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6996 ہو گئی ۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 137000 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔جرمنی میں کورونا وائرس کے سب سے زائد 43371 کیسز باوریا میں درج کئے گئے ہیں ۔ نارد رائن ویسٹ فالن میں 33977کیسز اور بادن برتمبرگ میں 32576 کیسز سا منے آئے ہیں ۔ برلن میں اب تک کورو نا وائرس کے 6092 کیسز سامنے آئے ہیں ۔