جرمنی میں کورونا وائرس کے شکار افراد میں مزید اضافہ

   

برلن ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں نئے کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں گزشتہ ایک دن کے دوران 1785 کا اضافہ ہوا ہے۔ منگل کے دن رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے بتایا کہ یوں جرمنی میں اس وائرس کا شکار افراد کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق جرمنی میں مجموعی مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد 4598 ہو گئی ہے۔ ادھر جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خبردار کیا ہے کہ اس عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے احتیاط اور تنظیم کی ضرورت ہے۔ پیر کی شام انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔