جرمنی میں کورونا وائرس کے 14 ہزار نئے کیس

   

برلن : جرمنی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے مزید تقریباً 14500 کیس سامنے آئے۔ اس طرح جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مصدقہ تعداد 1,63,000 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جرمنی میں وباؤں سے نمٹنے کے ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق گزشتہ روز جرمنی میں مزید 240 افراد کووِڈ انیس کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ اس طرح اس وبا کے آغاز سے اب تک جرمنی میں اسی سبب مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 29,422 ہو گئی ہے۔ جاپان میں بھی گذشتہ روز تقریباً 9500 افراد میں اس وائرس کی تشخص کی گئی۔