جرمنی میں کورونا وائرس کے 679 نئے کیسز

   

برلن 4مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس ‘ کووڈ -19’ کے 679 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو 12 مارچ کے بعد سب سے کم ہیں ۔ ملک میں اب تک کورونا متاثرین کی تعداد 163175 تک پہنچ گئی ۔ رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 43 افراد کے ہلاک ہونے کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 6692 ہو گئی ہے ، جبکہ اب تک 132700 مریض صحت یاب ہو ئے ہیں اور انہیں ملک کے مختلف ا سپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز باواریا سے 42997 ، نورڈ رائن ویسٹ فا لن سے 33560 اور بادن وورتمبرگ سے 32411 تھے جبکہ برلن سے 6010 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں ۔