برلن : جرمنی کے کئی شہروں میں کورونا ویکسین لازمی لگوانے اور وائرس کو روکنے کے حکومتی اقدام کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس کے مطابق پیر کی شب جنوبی صوبے باویریا میں ایک سو سے زائد اجتماعات منعقد کیے گئے، اور وسطی ریاست تھیورنگیا میں بائیس ہزار افراد نے احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ حکومت کی پالیسی کے حق میں بھی مظاہرے کیے گئے، جس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے چراغا کیا گیا۔ جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہر ہفتے پیر کی شب مظاہرے ایک معمول بنتے جارہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے احتجاج میں ایک لاکھ افراد شریک ہوئے تھے۔