برلن : جرمنی میں عوامی اجتماعات پر پابندی کے نفاذ کے باوجود موجودہ کورونا پالیسی کے مخالفین نے گزشتہ شب میونخ میں احتجاجی مارچ کیا۔ اس مظاہرے میں کئی سو افراد نے شرکت کی۔ پولیس کی جانب سے انہیں مختلف مقامات پر روکا بھی گیا۔ اس سے قبل منتظمین نے اپنے اعلان کردہ مظاہرے کو کچھ دیر قبل ہی منسوخ کر دیا تھا۔ اس مظاہرے میں پانچ ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی۔ گزشتہ روز جرمنی میں کورونا کیسز کی تعداد تقریباً 70ہزارہو گئی، جو اس سے پچھلے روز 30,998 تھی۔