میونخ : جنوبی جرمن صوبے باویریا میں کورونا وائرس کے ٹیسٹوں میں ایک خامی کا پتہ چلنے کے بعد میونخ میں صوبائی وزارت صحت نے کووڈ انیس کے مثبت نتائج والے مریضوں کی تعداد میں ترمیم کر کے متعلقہ افراد کو مطلع کر دیا ہے۔ کرسچین سوشل یونین
(CSU)
سے تعلق رکھنے والی صوبائی وزیر صحت میلانی ہْمل نے بتایا کہ 1000 کے قریب مثبت نتائج والے افراد میں سے 908 کو مطلع کیا جا چکا ہے۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ مارکوس زوئڈر نے وزیر صحت کا استعفی مسترد کر دیا ہے۔ انغیردرست طبی نتائج کے سامنے آنے کے بعد وزیر صحت ہْمل نے اپنے استعفے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ جن افراد کے طبی معائنوں کے مثبت نتائج آئے تھے، انہیں ابتدائی طور پر اطلاع ہی نہیں دی گئی تھی۔