برلن۔29 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں کورونا وائرس کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے پار157641 تک پہنچ گئی اور اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6115 ہو گئی ہے ۔رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ (آرکے آئی) نے آج بتایا کہ منگل کو 202 کورونا وائرس مریضوں کی موت ہو گئی جبکہ 1304 لوگوں کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آئی ہے ۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کورونا متاثر مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے جبکہ بیماری کی وجہ 163 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3100 سے زائد مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اب تک قریب 120000 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔ جرمنی کا صوبہ بویریا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے یہاں متاثرین کی تعداد 41000 ہے ۔ اس کے بعد بیڈن ورٹمبرگ صوبے میں پرکوروناکے مصدقہ معاملے کی تعداد 31000 ہیں۔