جرمنی میں کورونا کے متاثرین 20لاکھ سے زائد

   

برلن: جرمنی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد آج دو ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ اسی دوران 1,113 اموات کے ساتھ جرمنی میں اب تک کووڈ ۔ 19کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 44,994 ہو گئی ہے۔ چانسلر انجیلا مرکل نے مزید سخت لاک ڈاؤن اور سخت تر اقدامات کا اشارہ دیا ہے۔