جرمنی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں 17ہزار سے زائد کا اضافہ

,

   

Ferty9 Clinic

برلن : جرمنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 17ہزار 200 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ یہ بات وبائی امراض کی روک تھام کے جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ نے اتوارکو برلن میں بتائی ۔ یوں ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر اب 27 لاکھ بہتر ہزار 400 سے تجاوز کرگئی ہے ۔ اسی دوران کل ہفتہ کو کووڈ19 کے 90 مریض انتقال کرگئے ۔ جرمنی میں اس وباء کے باعث انسانی ہلاکتو ں کی مجموعی تعداد اب 75ہزار 817 ہوگئی ہے ۔