ماسکو30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 738 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 181196 ہوگئی ہے ۔وزارت صحت سے متعلق رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے سنیچر کے روز یہ اطلاع دی۔ اسی مدت میں کورونا کے متاثرین مزید 39 لوگوں کی موت کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 8489 ہوگئی ہے ۔
ازبکستان نے کورنٹن کی مدت 15 جون تک بڑھائی
تاشقند، 30 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ازبکستان نے کووڈ -19 کے قہر کی وجہ کورنٹن سے متعلق اقدامات کی مدت 15 جون تک بڑھا دی ہے اگرچہ اس دوران کاروبارکو کھولنے کیلئے لاک ڈاؤن میں کچھ چھوٹ دی جا سکتی ہے ۔کورانا وائرس سے نمٹنے کے لئے قائم خصوصی ریپبلکن کمیشن نے ہفتہ کو کہا کہ اضلاع، شہروں اور قصبوں میں پابندیوں میں حالات کے مطابق ڈھیل دی جائے گی۔