برلن : جرمنی کے نئے وفاقی وزیر صحت کارل لاؤٹرباخ نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ برس یعنی 2022ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں کووڈ ویکسین کی قلت کا خطرہ ہے۔ جرمن وزیر کے مطابق ویکسین کی تعداد کافی محدود ہے اور جس پر بہت سے دیگر لوگوں کی طرح وہ بھی حیران ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ لاؤٹرباخ ریاستی وزرائے صحت کے اجلاس میں پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ملک میں دستیاب ویکسین بوسٹر ڈوز لگانے کی مہم چلانے کے لیے ناکافی ہے۔