جرمنی میں ہر دو میں سے ایک اسلام دشمن : وزیر داخلہ

   

برلن : جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک کومسلم دشمنی کا سامنا ہے۔ فیزر نے جرمن اسلامی کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ اس سال جون میں مسلم دشمنی سے متعلقہ آزاد گروہ نے اپنی رپورٹ میں درج کیا تھا ک جرمنی میں ہر دو میں سے ایک فرد اسلام دشمنی رکھتا ہے،جرمنی میں مسلم دشمنی جیسا مسئلہ در پیش ہے جبکہ مسلمانوں پر حملوں کی تعداد بھی جاری کردہ رپورٹس کے اعداد و شمار سے زیادہ ہے،ہمیں اپنے معاشرے کومسلم دشمنی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے۔ وزیر داخلہ نے اعتراف کیا کہ ملک میں مسلم آبادی اپنی روزمرہ کی زندگی میں اسلام مخالف حملوں کا خطرہ سہتی ہے۔