برلن ۔ 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی سے اپنی سرگرمیاں چلانے والی ثقافتی اسوسی ایشن ، کیرالا سماجم فرینکفرٹ نے ہندوستانی طرز پکوان پر مشتمل ایک دعوت کے لوازمات میں بڑے کا گوشت شامل نہیں کیا کیونکہ ہندوستانی سفارت خانہ کی جانب سے انہیں ہدایت دی گئی تھی کہ دعوت کے لوازمات میں بڑے کا گوشت شامل نہ کیا جائے ۔ کہا جارہا ہے کہ یہ ہدایت اس وقت جاری کی گئی تھی جب وشوا ہندو پریشد سے تعلق رکھنے والے بعض کارکنوں نے بڑے کا گوشت سربراہ کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑے کا گوشت استعمال کرنا ہندوستانی ثقافت کے مغائر ہے جبکہ دوسری طرف کیرالا سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ دعوت کے لوازمات میں سے بڑے کا گوشت ہٹانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
