برلن : جرمن قانون کے تحت ڈاکٹروں کو اسقاطِ حمل کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر پابندی ہے۔ تاہم ایسا لگتا ہیکہ اب یہ قانون تبدیل ہونے والا ہے کیونکہ حکومتی اتحاد نے اس مسئلے کو آگے بڑھانے سے اتفاق کر لیا ہے۔ جرمنی کی وزارت انصاف نے 17 جنوری پیر کو ڈاکٹروں پر اسقاط حمل کے طریقہ کار سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی جو پابندیاں عائد ہیں، اسے ختم کرنے کیلئے ایک مسودہ قانون کی تجویز پیش کی۔جرمنی میں تکنیکی طور پر اسقاط حمل غیر قانونی ہے، تاہم اگر مریض اس سلسلے میں صلاح و مشورہ کے کسی سیشن میں شریک ہو تو پہلی سہ ماہی میں اسقاط حمل کا استثنیٰ حاصل ہے۔ اور یہ مفت بھی ہے۔لیکن 1933 کے نازی دور کا ایک قانون ڈاکٹروں کو اسقاط حمل کے طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کرنے سے منع کرتا ہے۔