برلن ۔29 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جرمنی نے بین الاقوامی سفر سے متعلق اس وقت لاگو سفری انتباہ کی مدت 14 جون تک بڑھا دی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے مطابق اس کا مقصد کورونا وائرس کی وباء میں کمی لانا ہے۔ ماس کے مطابق یورپ کی یہ سب سے بڑی معیشت گزشتہ چار ہفتوں کے دوران مختلف ممالک میں پھنسے اپنے 240,000 شہریوں کو وطن واپس لاچکی ہے۔