سان میرینو۔11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال یورپین چیمپئن شپ کوالیفائرز میں جرمنی نے شمالی آئرلینڈ کو شکست دے کرپہلے مقام سے محروم کر دیا۔ نیدرلینڈز نے ایسٹونیا کو 4-0 کی شکست سے دوچار کیا۔ یورپئن چمپئن شپ کوالیفائنگ گروپ سی میں جرمنی اور شمالی آئرلینڈ کا میچ ہوا۔ پہلے ہاف میں سخت مقابلے کے باوجود کوئی گول نہ ہو سکا۔ اس کی وجہ سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ دوسرے ہاف یعنی 48 ویں منٹ خوبصورت گول سے جرمنی کو برتری ملی۔ جیت کے لیے پرجوش جرمن کھلاڑیوں نے اضافی منٹ میں ایک گول کر کے اسکور 2-0 کر دیا۔فاتح ٹیم کو شاندار کامیابی کا بڑا انعام مل گیا۔ گروپ میں حریف شمالی آئرلینڈ سے پہلا مقام بھی چھین لیا۔دوسرے میچ میں گروپ سی کی ٹیمیں نیدرلینڈز اور ایسٹونیا آمنے سامنے آئیں۔ بیبل نے 17ویں اور پھر 47 ویں منٹ گول کیے۔ڈچ فاروڈ ڈیپے نے بھی دو بار گیند کو جال میں ڈال کر ٹیم کو 4-0 سے فتح دلائی۔