جرمنی کا افغانستان میں غیر ملکی فورسز کی موجودگی کا دفاع

   

برلن: جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امن مذاکرات جاری رکھنے کے لیے ان کی موجودگی ناگزیر ہے۔ ہائیکو ماس نے 4 مارچ کو جرمن پارلیمان سے خطاب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے غیر ذمہ دارانہ اور قبل از وقت انخلا سے گریز کیا جائے۔ ماس کے بقول یہ فیصلہ طالبان کے ہاتھوں میں کھیلنے کے مترادف ہے۔ افغانستان میں جرمن فوج کی موجودگی کی معیاد میں توسیع کا فیصلہ جرمن پارلیمان میں اکثریت کی رائے کے تحت کیا جائے گا۔ پہلے سے منظور شدہ معیاد رواں ماہ کے اختتام پر ختم ہو رہی ہے۔