جرمنی کا حماس کی سرگرمیوں پر پابندی کا اعلان

   

برلن : جرمن چانسلر اولاف شولز کی جانب سے ملک بھر میں حماس کی سرگرمیوں پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔جرمن چانسلر اولاف شولز نے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے پر فلسطینی صدر کی خاموشی شرمناک ہے، ابھی تک اسرائیل پر حملے میں ایران کی آپریشنل مدد کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔اولاف شولز نے کہا ہے کہ یہ بھی واضح ہے کہ حماس ایرانی مدد کے بغیر اسرائیل پر حملے کے قابل نہیں۔حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300 ہو گئی۔دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ توانائی کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں کی رہائی تک بنیادی وسائل، انسانی امداد غزہ جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی تاحال جاری ہے۔حماس کے حملے میں مارے گئے افراد کی مزید لاشیں برآمد ہونے کے بعد ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 188 ہو گئی ہے۔