جرمنی کا لیبیا سے متعلق دوسری کانفرنس کی میزبانی کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

برلن: جرمنی اور اقوام متحدہ نے لیبیا میں قیام امن کے لیے مشترکہ طور پر رواں ماہ دوسری کانفرنس کی میزبانی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جرمن وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ برلن حکومت لیبیا میں اقوام متحدہ کے زیر قیادت امن عمل کی حمایت کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ واضح رہے کہ برلن میں اس نوعیت کی اعلیٰ سطحی کانفرنس کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا اور یہ پہلا موقع ہو گا کہ جب اس میں لیبیا کی عبوری قومی حکومت بھی شریک ہو گی۔ شرکالیبیا میں امن کے لیے ضروری اقدامات پر غور کریں گے۔