برلن : جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اعتراف کر لیا ہے کہ کووڈ ویکسین لگانے کا سست آغاز ’باعث مایوسی‘ ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جلد ہی یہ عمل تیز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیسری لہر سے بچنے کے لیے جرمنی کو ’سمارٹ‘ ہونا پڑے گا۔جرمنی میں کووڈ انیس سے نمٹنے کے لیے لوگوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ تاہم یہ عمل توقعات کے برعکس انتہائی سست رفتاری سے شروع ہوا ہے۔ اس تناظر میں جرمن حکومت کو تنقید کا سامنا بھی ہے۔جمعہ کے دن جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اعتراف کیا کہ ویکسین لگانے کا سست آغاز مایوسی کا باعث ہے لیکن ملک میں قائم ویکسین لگانے والے تمام سینٹرز جلد ہی مکمل طور پر فعال ہوتے ہوئے اس عمل میں تیزی لے آئیں گے۔