جرمنی کو کورونا سے بچاؤ کے سخت اقدامات کی ضرورت پڑسکتی ہے : میرکل

   

برلن : جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے جمعرات کے روز انتباہ دیا کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ملک میں کووڈ-19 کے خلاف سخت حفاظتی اقدامات نافذ کئے جاسکتے ہیں۔محترمہ میرکل نے یہاں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ سخت پابندیوں کی ضرورت آگئی ہے اور کچھ مقامات پر پہلے ہی متعلقہ تجاویز منظور کی جاچکی ہیں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان اضافی حفاظتی اقدامات کا آغاز کرنا پہلے سے ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہا‘‘میں ایک بار پھر یہ کہوں گی کہ ہم مطالعہ کرسکتے ہیں ۔جب صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر دباؤ ڈالا جائے گا تب ہی سخت حفاظتی اقدامات نافذ کئے جائیں گے‘‘۔