جرمنی کی سب سے بڑی مسجد میں اسپیکر سے اذان کی اجازت

,

   

کولون: شہر کولون میں جرمنی کی سب سے بڑی مسجد سے 14اکتوبر سے مؤذن کی طرف سے اسپیکر پر دی جانے والی اذان کی آواز پہلی بار اس عبادت گاہ کے گرد و نواح میں بھی سنی جا سکے گی۔ ایسا آج پہلی مرتبہ جمعہ کی نماز کے وقت ہو گا۔جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں دریائے رائن کے کنارے واقع تاریخی شہر کولون میں مسلمانوں کی تعداد کافی زیادہ ہے، جن کی اکثریت کا تعلق باقی ماندہ جرمنی میں رہنے والے مسلمانوں کی طرح ترک نژاد مسلم باشندوں سے ہے۔انتہائی جدید طرز تعمیر والی اس مسجد کا افتتاح چند برس قبل ہوا تھا۔ یہ مسجد جرمنی میں مسلمانوں کی ایسی سب سے بڑی عبادت گاہ ہے، جو دیکھنے میں بھی مسجد نظر آتی ہے۔ یہ بات اہم اس لئے ہیکہ جرمنی میں اکثر مساجد کی عمارات دیکھنے میں مساجد نہیں لگتیں اور ان کے مینار بھی نہیں ہوتے۔کولون شہر کی خاتون میئر ہینریئٹے ریکر نے کہا ہیکہ ایک انتظامی فیصلے کے طور پر اس مسجد سے پہلی بار گرد و نواح میں سنی جا سکنے والی اور اسپیکر پر دی گئی اذان کی اجازت دینا دراصل مقامی مسلم برادری کیلئے مذہبی’’احترام کی علامت‘ ہے۔یہ فیصلہ اس مرکزی مسجد کی انتظامیہ اور کولون شہر کے بلدیاتی حکام کے مابین ایک باقاعدہ معاہدہ کے تحت ممکن ہوا۔