برلن: وفاقی جرمن حکومت نے سعودی عرب پر عائد کردہ اسلحہ فروخت کی پابندی کی مدت میں ایک برس کی توسیع اور اس میں مزید سختی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پابندی اب 2021ء میں بھی برقرار رہے گی۔ اس تناظر میں جرمن اسلحہ ساز کمپنیوں کے ایسے اجازت ناموں کو منسوخ کر دیا جائے گا، جن پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔ تاہم یورپی کارپوریشن اداروں کی طرف سے سعودی عرب کے لیے سپلائی پر روک نہیں لگائی جائے گی۔ ریاض حکومت پر یہ پابندی سعودی عسکری اتحاد کی یمن میں کارروائیوں کے بعد عائد کی گئی تھی۔ سعودی عرب اپنے یمن آپریشن کا دفاع کرتا ہے۔