جرمنی کی گیسن مارکیٹ میں فائرنگ ، 3 افراد شدید زخمی

   

برلن ، 12 اکتوبر (یو این آئی) وسطی جرمنی کی ریاست ہیس کے شہر گیسن میں ہفتے کی سہ پہر فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ۔جرمنی کی خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق ، شہر کے مرکز کے علاقے میں بیٹنگ کی دکان کے اندرتقریباً تین بجے فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا۔ حالانکہ حملہ آور بندوق بردار بھاگ گیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ مفرور ہے وہ اس مشتبہ شخص کی تلاش کر رہے ہیں۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں ۔ مشتبہ شخص کی شناخت اور حملے کا مقصد دونوں واضح نہیں ہیں تحقیقات جاری ہیں ۔

روس کی بیکل جھیل میں دو کشتیوں کی ٹکر،3ہلاک
ماسکو ، 12 اکتوبر (یو این آئی) روس کی بیکل جھیل پر دو کشتیوں کے ٹکرانے سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔ یہ اطلاع علاقائی تفتیش کاروں نے ہفتہ کے روزدی۔ روسی تفتیشی کمیٹی کے مشرقی بین علاقائی تفتیشی محکمہ برائے نقل و حمل کے مطابق ، کشتی کا تصادم لسٹ وینکا گاؤں کے قریب ہوا ۔تحقیقات کاروں نے اس واقعہ کے سلسلے میں فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے ۔