برلن : جرمن شہر لنڈاؤ میں ’’ریلیجنز فار پیس‘‘ یعنی ’’مذاہب برائے امن‘‘ تحریک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر پیش کردہ ایک سرے کی رپورٹ کے مطابق 61 فیصد جرمن باشندوں کے لیے مذہب کوئی اہمیت نہیں رکھتا جبکہ 33 فیصد کا ماننا ہے کہ مذہب ان کے لیے ’اہم‘ یا ’ بہت اہم‘ ہے۔ جرمنی میں کرائے گئے اس سروے میں دوہزار رائے دہندگان سے ’انصاف‘ کے موضوع پر بھی اْن کی رائے لی گئی جن میں سے صرف 12 فیصد رائے دہندگان کا کہنا تھا کہ مذہب دنیا کو منصفانہ جگہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔