فرینکفرٹ۔20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے سابق صدر رچرڈ وان ویزائیکر کے بیٹے کو ایک حملہ آور نے چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ برلن کے ایک ہاسپٹل میں رونما ہوا جس میں ایک دیگر فرد کے شدید طور پر زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اب تک سابق صدر کے بیٹے پر کئے گئے حملے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے۔ جن کا نام فرٹزوان ویزائیکر ہے اور پیشہ سے ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے ایک ہاسپٹل میں جگر کے کینسر کے موضوع پر لکچر دیا تھا اور اس کے کچھ دیر بعد ہی ان پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا۔ انہیں بچانے کی بہت کوششیں کی گئیں لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔