فرینکفرٹ: جرمنی نے کالعدم مسلم تنظیم اسلامک زینٹرم ہیمبرگ کے سربراہ 57 سالہ محمد ہادی مْفَتِّح کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جرمنی نے کالعدم مسلم تنظیم کے سربراہ محمد ہادی مْفَتِّح کو ملک چھوڑنے کیلئے 11 ستمبر تک مہلت دی ہے جس کے بعد زبردستی ملک بدر کردیا جائے گا۔جرمنی کی وزارت داخلہ کے مطابق محمد ہادی مْفَتِّح کی تنظیم آئی زیڈ ایچ کی ویب سائٹ اور اس سے وابستہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی ہٹا دیا گیا۔ تنظیم آئی زیڈ ایچ کے زیر انتظام جرمنی کی قدیم ترین مساجد ہیں جو اپنے فیروزی رنگ کے باعث ایک الگ شناخت رکھتی ہیں