برلن : جرمنی نے یوکرین کوطیارہ شکن میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جرمن میڈیا ڈی پی اے نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے روس کے خلاف یوکرین کو 2700 اینٹی ائیر کرافٹ میزائل دینے کا فیصلہ کیا ہے اوریہ “اسٹریلا” میزائل سوویت دور کے ہیں۔ بتایا گیا ہیکہ ان ہتھیاروں کو سوویت یونین کے زیر کنٹرول مشرقی جرمنی میں ایک مرتبہ دیکھا گیا جنہیں اب یوکرین کو دینے کے لیے گوداموں سے باہر لایا جائے گا۔خبر کے مطابق، گزشتہ ہفتے جرمنی کی حکومت نے یوکرین کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے امریکی ساختہ اسٹرنگر میزائل اور ایک ہزار ٹینک شکن ہتھیاردینے کا فیصلہ کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل یوکرین روانگی کے لیے تیار تھے تاہم ان کی روانگی کے لیے وفاقی سلامتی کونسل کی منظوری بھی درکار ہے۔ابتدا میں روسی حملے سے پہلے جرمنی کی حکومت نے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن روسی حملے کے بعد جرمنی نے اپنا فیصلہ تبدیل کردیا۔روسی حملے کے بعد جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں ہماری ذمہ داری ہے کہ پوٹن کی فوج کے حملے کے خلاف یوکرین کے دفاع میں اس کی مددد کریں۔