برلن۔ جرمنی میں وفاقی پارلیمانی الیکشن سے ایک روز قبل تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں ختم ہو گئی ہے۔ جرمنی کی تمام سیاسی جماعتوں نے گزشتہ روز انتخابات کے سلسلے میں اپنے آخری جلسوں میں ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کی کوشش کی۔ جرمنی میں اتوار 26 ستمبر کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ کا سلسہ جاری رہے گا۔ روایتی طور پر سیاسی جماعتوں کے پاس الیکشن ڈے سے ایک دن قبل تک انتخابی مہم جاری رکھنے کا وقت ہوتا ہے۔ جرمنی کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے جمعہ کی شب کولون، میونخ اور ڈسلڈورف میں سیاسی جلسوں میں شہریوں کو ان کی جماعت کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔