جرمن انتخابات: ریڈ گرین مخلوط حکومت کی امید

   

Ferty9 Clinic

برلن : جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کے چانسلر کے عہدے کے لیے امیدوار اولاف شولس نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے نتیجے میں ریڈ گرین مخلوط حکومت کے قیام کی امید ظاہر کی ہے۔ جرمن روزنامہ ’ٹاگیس اشپیگل‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں موجودہ نائب چانسلر اور وفاقی وزیر خزانہ شولس نے کہا کہ وہ گرین پارٹی کے ساتھ مل کر نئی ملکی حکومت بنانا چاہیں گے۔ شولس نے بائیں بازو کی جماعت دی لِنکے کے ساتھ حکومتی اتحاد کو خارج از مکان قراردیا ۔