برلن ۔ جرمن شہریوں کی ایک بڑی تعداد عالمی سطح پر جرمنی کے زیادہ نمایاں اور اہم کردار کی خواہاں ہے۔ فورسا ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ایک تازہ سروے میں شامل چون فیصد لوگوں نے زیادہ موثر خارجہ پالیسی کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ 42 فیصد اس کے خلاف تھے۔ 18 تا 39 برس کے نوجوانوں میں یزیادہ موثر خارجہ پالیسی کے حامی زیادہ دکھائی دیے، ان کی شرح چوہتر فیصد رہی۔ ماحول دوست پارٹی کے حامی بھی زیادہ مکالمت اور عالمی امور میں موثر کردار کے حامی ہیں۔ فورسا نے نو اور دس جون کو اس سروے کے لیے ایک ہزار سے زائد لوگوں سے ان کی رائے لی۔ آج ہی جرمنی میں چانسلرشپ کے عہدے کے تینوں امیدوار عالمی سطح پر ملک کے کردار پر ایک مباحثے میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔
