جرمن ایئر لائن لفتھانزا نے اومی کرون ویرینٹ کے دوران مانگ میں کمی کے سبب موسم سرما کی اپنی مقررہ پروازوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر لائن کو چھٹیوں کے دوران بیماری میں مبتلا پائلٹوں کے مسئلے کا بھی سامنا ہے۔جرمن ایئر لائن لفتھانزا نے موسم سرما کی اپنے مقررہ فلائٹس میں سے 33 ہزار پروازوں کو منسوخ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے، یعنی اس کے مجموعی پلان کی تقریباً دس فیصد پروازیں منسوخ کرنی پڑیں گی۔ ایئر لائن کے سی ای او کارسٹین اسپوہر نے فرینکفرٹ کے ایک مقامی اخبار سے بات چیت میں کہا کہ ٹکٹ کی بکنگ میں شدید مندی دیکھی گئی ہے، خاص طور پر وسط جنوری سے فروری کے درمیان کی مدت میں ٹکٹ کی خرید بہت ہی کم ہے۔