فرینکفرٹ ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن ایرلائنز لفتھانسا کے کیبن اسٹاف نے 48 گھنٹوں کی ہڑتال کا اعلان کردیا جو دراصل تنخواہ اور دیگر شرائط پر نظرثانی کے لئے کی گئی ہے۔ اعلان کے بعد ہزاروں مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ 700 پروازوں کا منسوخ ہوجانا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ ہڑتال چہارشنبہ کی شب شروع ہوکر جمعہ کی شب تک جاری رہے گی۔
