برلن : جرمن بحریہ کے سربراہ نے یوکرین اور روس سے متعلق اپنے بیان پر شدید تنقید کے بعد گزشتہ شام استعفیٰ دے دیا۔ہندوستان میںگزشتہ جمعہ کو ایک تقریب سے خطاب میں وائس ایڈمرل کے آخِم شؤن باخ نے کہا تھا کہ یوکرین جزیرہ نما کریمیا دوبارہ واپس نہیں لے سکے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ روسی صدرقابل احترام ہیں اور چین کے مقابلے میں روس کو اپنی طرف رکھنے کی ضرورت ہے۔اس خطاب پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کیف حکومت نے جرمن سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا تھا۔جرمن بحریہ کا کہنا ہے کہ وزیردفاع کرسٹینا لمبریشٹ نے شؤن باخ کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔