جرمن برآمدات انحطاط پذیر

   

برلن ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) اپریل کے مہینے میں جرمن معیشت کو شدید ترین نقصان پہنچا ہے اور اس ملک کی برآمدات گزشتہ ستر برسوں کے دوران نچلی ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ قبل ازیں 1950 میں ایسا ہوا تھا اور جرمن برآمدات میں تقریبا 31 فیصد کمی ہوئی تھی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جرمنی کی ماہانہ برآمدات میں اندازوں سے بھی زیادہ 24 فیصد کمی آئی ہے جبکہ درآمدات میں ساڑھے سولہ فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔