برلن۔ جرمنی کے وفاقی دفتر استغاثہ نے ایک خاتون پر دہشت گرد تنظیم داعش کی رکنیت اور اپنے بیٹے کے ہمراہ شام کے سفر کا باقاعدہ الزام عائد کر دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ویرینا ایم پر اپنے بچے کی زندگی خطرے میں ڈالنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ جرمنی میں ذاتی کوائف کے تحفظ کے قواعد کے تحت اس خاتون کا پورا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ وفاقی دفتر استغاثہ کے مطابق یہ جرمن خاتون بچے کے باپ کی مرضی کے خلاف سن 2015 میں اپنے بیٹے کے ہم راہ بہ راستہ ترکی شمالی عراق گئی تھی، جب کہ بعد میں وہ وہاں سے رقہ منتقل ہو گئی تھی۔