جرمن شہریوں کی اکثریت ویکسین کے لزوم کے حق میں

   

برلن : جرمنوں کی ایک بڑی تعداد مخصوص شعبوں میں کورونا ویکسین کو لازمی قرار دینے کے حق میں ہیں۔ جرمن نشریاتی ادرے زیڈ ڈی ایف کے ایک سروے میں شامل 72%افراد طبی شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے لازمی ویکسین کے حق میں ہیں۔ اسی طرح 64%کا خیال ہے کہ تعلیم و تربیت سے منسلک افراد کو ویکسین لگوانی چاہیے۔ 47%کا کہنا ہے کہ ان کی صحت کو کورونا سے خطرہ ہے، اکتوبر کے اوائل میں یہ شرح 31%تھی۔ جرمنی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔