برلن : سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلی عہدے داروں کیخلاف جرمنی میں صحافیوں کے گروپ (آر ایس ایف) نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ جمال خشوگی کا قتل انسانیت کے خلاف جرائم کی مانند ہے۔جرمن شہر کارلسروہ میں فیڈرل کورٹ آف جسٹس میں دائر 500 صفحات پر مشتمل شکایت سعودی عرب میں صحافیوں پر ہونے والے ‘‘وسیع اور منظم’’ ظلم و ستم پر مرکوز ہے جس میں 34 صحافیوں کی سعودی عرب میں نظربندی اور ان کے قتل شامل ہیں۔صحافیوں کے گروپ کے سکریٹری جنرل کرسٹوف ڈیلور نے کہا کہ سعودی عرب کے زیرِ عتاب آنے والے صحافی غیر قانونی طور پر قتل ، تشدد ، جنسی تشدد ، جبر اور جبری گمشدگی کے شکار ہیں۔