جرمن صنعتکاروں کیساتھ کام کرنے حکومت تیار : کے ٹی آر

   

حیدرآباد ۔ 6 ڈسمبر ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ جرمنی کے صنعتکارو ں سے مل کر کام کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت پوری طرح تیار ہے ۔ صنعتوں کے قیام کیلئے 2 ہزار ایکڑ اراضی مختص کی جائے گی اور تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ ہوٹل تاج کرشنا میں منعقدہ ’’ جرمنی انوسٹرس سیمٹ ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی سرزمین جرمن صنعتکاروں کا خیرمقدم کرتی ہے ۔ تلنگانہ حکومت کی صنعتی پالیسی صنعت دوست ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جرمنی کے صنعت کاروں کو تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام کیلئے 2000ایکڑ اراضی فراہم کرنے کے علاوہ تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ صنعتو ں کے قیام کیلئے جرمنی کے رہنمایانہ خطوط بہتر ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی زیر قیادت ریاست میں صنعتوں کے فروغ کیلئے بڑے پیمانہ پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ترجیحی بنیاد پر مسائل کی یکسوئی کی جارہی ہے ۔ سنگل ونڈو سسٹم کے تحت درخواستو ں کو15دنوں میں منظوری دی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی ایس آئی پاس جیسا قانون امریکہ میں بھی موجود نہیں ہے۔ اس قانون کے تحت تاحال 17,500کمپنیوں کو کلیئرنس دیا گیا ہے ۔ جرمن کمپنی Liteato GMBH نے تلنگانہ میں 1500 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں معاہدہ پر دستخط بھی کئے گئے ہیں۔ کمپنی کے قیام سے 9ہزار افراد کو راست اور 18ہزار بالواسطہ روزگار حاصل ہوگا ۔ ن