جرمن طیارہ کابل پہنچنے کا منتظر

   

برلن : جرمنی کی وزیر دفاع اناگریٹ کرامپ کارین باور نے کہا ہیکہ وہ امریکی اجازت کی منتظر ہیں اور جوں ہی اجازت ملی، ان کا ہوائی جہاز کابل کیلئے روانہ کر دیا جائیگا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہیکہ کابل ایئر پورٹ کی صورتحال بے یقینی کی شکار ہے اور کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ جرمنی تاشقند شہر کو کابل ہوائی اڈے تک پہنچنے کے لیے بطور ایک ذریعہ استعمال کرے گا۔ جرمن حکومت نے ابھی ایک روز قبل واضح کیا ہے کہ ہزاروں افغان شہریوں کو ان کے ملک سے نکال کر پناہ دی جائے گی۔