برلن: جرمنی کے وزیر خارجہ ہیئکو ماس نے نگارنو کرباخ علاقے میں لڑائی روکنے کے لئے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہوئن بیراموو کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔مسٹر ماس نے چہارشنبہ کی تاخیر شب ٹوئٹ کرکے کہا کہ ‘‘میں نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہوئن بیراموف سے فون پر بات چیت کی ہے ۔ پہلا قدم نگارنو کرباخ علاقے میں لڑائی روکنا ہونا چاہیے ۔ اس کے بعد او ایس سی ای کے زیراہتمام مذاکرات کو دوبارہ شروع کیا جائے ۔ میں پیر کو یوروپی یونین کی خارجی امور کی کونسل کے اجلاس میں بھی اس کے بارے میں بات کروں گا’’۔آذربائیجان اور آرمینیا 27 ستمبر کو نگارنو کرباخ علاقے میں شروع ہوئی لڑائی کے لئے ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ جرمنی اور روس سمیت زیادہ تر ممالک نے دونوں فریقین سے لڑائی روکنے اور بات چیت کے ذریعہ اختلافات دور کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اگرچہ ترکی آذربائیجان کی حمایت کررہا ہے ۔