جرمن وزیر خارجہ بیئربوک امریکہ کے اولین دورہ پر

   

برلن : وفاقی جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک چہارشنبہ کے روز امریکہ کے اپنے اولین دورے پر واشنگٹن پہنچ رہی ہیں۔ بیئربوک جرمنی کی پہلی خاتون وزیر خارجہ ہیں اور یہ ان کا امریکہ کا پہلا سفارتی دورہ ہے۔ اس دوران بیئربوک امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکن سے بھی ملیں گی۔ اس دورہ کے مذاکراتی ایجنڈے میں روس اور یوکرائن کے مابین تنازعہ کو خصوصی اہمیت حاصل رہے گی، جو ماسکو اور مغربی دنیا کے مابین شدید کشیدگی کی وجہ بھی بن چکا ہے۔