جنیوا: جنیوا میں افغانستان کے لیے ڈونر کانفرنس کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بحران کے شکار اس ملک کے لیے مزید مالی امداد فراہم کریں۔ ماس نے جرمن اخبارات کے ایک نیٹ ورک کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا افغانستان میں لوگوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا رہی ہے اور وہاں لاکھوں افراد کا انحصارصرف انسانی امداد پر ہے۔ افغانستان کے لیے دو روزہ ورچوئل ڈونر کانفرنس پیر کو جنیوا میں شروع ہوئی۔
سن 2016 میں برسلز میں ہونے والی افغانستان ڈونر کانفرنس میں چار سالوں کے لیے تقریبا 15 ارب ڈالر جمع کیے گئے تھے۔