برلن: جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک سینیگال اور آئیوری کوسٹ کے سفر پر ہیں، جو کہ فرقہ وارانہ تصادم سے دوچار خطہ میں بچے دو آخری جمہوری ملک ہیں۔ سینیگال یورپ جانے والے پناہ گزینوں کیلئے ایک بڑا ٹرانزٹ پوائنٹ بھی بن چکا ہے چونکہ مغربی افریقہ کے ساحل میں پنپنے والے عدم استحکام کے اب دوسرے خطوں میں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے، اس لیے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے حالت کے پیش نظر پیر سے مغربی افریقہ کا دو روزہ دورہ شروع کیا۔ اس دورہ میں پہلے وہ سینیگال گئیں اور پھر آئیوری کوسٹ پہنچیں۔