برلن ۔ جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے اپنا تین روزہ دورہ مشرق وْسطیٰ مکمل کر لیا ہے۔ ان کے دورے کی آخری منزل مصری دارالحکومت قاہرہ تھی جہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اپنے ہم منصب سامح شکری سے ملاقاتاتیں کیں۔ جرمنی نے مسلسل تین برس کسی دیگر ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ اسلحہ مصر کو ہی فروخت کیا ہے۔ جرمن حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2021ء کے دوران جرمنی اسلحہ کی برآمدات ریکارڈ بلند ترین سطح پر رہی۔ تاہم جرمن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مصر میں انسانی حقوق کی صورتحال برلن کی پالیسی میں مرکزی کردار ادا کرے گے اور انہوں نے مصری حکام سے ملاقاتوں میں اس معاملہ کو اٹھایا۔ بیئربوک مشرق وسطیٰ کے اس اولین دورے کے دوران اسرائیل، فلسطینی علاقوں اور اردن بھی گئیں۔