جرمن وزیر کا چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کا دفاع

   

Ferty9 Clinic

برلن۔ جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کا دفاع کیا ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے حوالے سے بیجنگ حکومت کے اقدامات کے ردعمل کے نقصانات سے خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بین الاقوامی برداری بشمول یورپی یونین کی پالیسی ہے کہ وہ کسی ملک کی جمہوری صورتحال کی بنا پر تجارتی تعلقات کا تعین نہیں کرتی۔ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ برلن حکومت کی نگاہ میں انسانی حقوق کا دفاع اولین ترجیح ہے۔ آلٹمائر کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین اقتصادی طور پر فقط اس وقت کامیاب ہو سکتا ہے، جب بیجنگ حکومت ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے۔